Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194362
Published : 30/6/2018 18:28

سید حسن نصراللہ کی رہنمائی کا شکریہ؛دشمن کی ہر جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا:انصار اللہ

البخیتی نے حزب اللہ کے جنرل سکریٹری سید حسن نصر اللہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: سید! ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم جارحیت پسندوں کو یمن کی سرزمین اور ساحل سے بھگا کردم لیں گے اور کسی بھی طرح کی صلح کی پیش کش کو قبول نہیں کریں گے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق یمن کی رضاکار فوج انصار اللہ کے عہدیدار محمد البخیتی نے المیادین ٹی وی کی دئیے انٹریو میں اظہار کیا ہے کہ ہم سید حسن نصر اللہ کی رہنمائی کا شکریہ ادار کرتے ہیں اور ہمیں سید پر فخر ہے۔
البخیتی نے حزب اللہ کے جنرل سکریٹری سید حسن نصر اللہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: سید! ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم جارحیت پسندوں کو یمن کی سرزمین اور ساحل سے بھگا کردم لیں گے اور کسی بھی طرح کی صلح کی پیش کش کو قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے یمن کے تازہ حالات کے بارے میں بتاتےہوئے کہا کہ: یمن کے تمام محاذوں اور خاص طور پر مغربی ساحل پر جنگ یمنی فوج اور رضاکاروں کے پروگرام کے تحت کامیابی کی طرف آگے بڑھ رہی ہے۔
محمد البخیتی نے دشمن کو منھ توڑ جواب دینے کے انداز پر بھی تاکید کی کہ دشمن یہ نہ سمجھے ہم اس کے جارحیت پسندانہ اقدام پر خاموش رہیں گے بلکہ دشمن یہ ذہن میں رکھے کہ ہم اس کے ہر حملے کا منھ توڑ جواب دیتے رہیں گے جیسا کہ ہم نے ماضی میں دیا ہے۔
یاد رہے کہ جارحیت پسند سعودی اتحاد نے گذشہ بدھ کے روز سے الحدیدہ بندرگاہ کو ہتھیانے کے لئے ہوائی،زمینی اور دریائی حملوں کا طویل و عریض سلسلہ شروع کردیا ہے تاہم اسے ہر محاذ پر ہزیحمت اٹھانا پڑرہی ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21