Thursday - 2018 Nov 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194363
Published : 30/6/2018 18:55

رہبر انقلاب کی نظر میں امام صادق(ع) کی علمی تحریک کا مقصد

مام صادق(ع) علمی بساط پھیلا کر اور حکومت سے وابستہ علماء سے ہٹ کر اسلامی فقہ اور معارف دیں اور تفسیر قرآن کے بیان کے ذریعہ عملاً اس حکومت کے خلاف مقابلہ کے لئے کھڑے تھے۔ امام صادق(ع) اس ذریعہ سے ان تمام مذہبی مشینری اور سرکاری فقہاء کا، جو خلفاء کی حکومت کا ایک اہم ترین شعبہ شمار ہوتے تھے، راستہ روکتے اور حکومت کو اس کے مذہبی پہلو میں تہی دست بنا دیتے تھے۔

ولایت پورٹل:امام صادق(ع) کے زمانے میں حکومتی فقہاء کے مقابل فقہ جعفری فقط ایک سادہ دینی عقیدہ کا اختلاف نہیں تھی بلکہ وہ بیک وقت اپنے ساتھ دو مخالفانہ باتوں کی بھی حامل تھی: پہلی اور اہم ترین بات حکومت کے دینی شعور سے بے بہرہ ہونے اور لوگوں کے فکری امور کو حل کرنے میں اس کی ناتوانی کا اثبات تھا (یعنی درحقیقت منصبِ خلافت کے لئے ان کی عدم صلاحیت کو ثابت کرنا) اور دوسری بات سرکاری فقہ میں کی جانے والی تحریفات کو سامنے لانا تھی جس کی وجہ فقہی احکام کے بیان میں فقہاء کی مصلحت اندیشی اور حکمرانوں کی خواہش اور ان کے حکم کو پیش نظر رکھنا تھی۔ امام صادق(ع) علمی بساط پھیلا کر اور حکومت سے وابستہ علماء سے ہٹ کر اسلامی فقہ اور معارف دیں اور تفسیر قرآن کے بیان کے ذریعہ  عملاً اس حکومت کے خلاف مقابلہ کے لئے کھڑے تھے۔ امام صادق(ع) اس ذریعہ سے ان تمام مذہبی مشینری اور سرکاری فقہاء کا، جو خلفاء کی حکومت کا ایک اہم ترین شعبہ شمار ہوتے تھے، راستہ روکتے اور حکومت کو اس کے مذہبی پہلو میں تہی دست بنا دیتے تھے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 22