Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194365
Published : 30/6/2018 19:26

دہشتگردوں کی جارحیت پر عراقی حکومت کا ردعمل،12 تکفیریوں کو سولی

عراق میں عدالت کی طرف سے ملک بھر میں بھیانک جرائم میں ملوث 12 داعشی دہشت گردوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے انھیں پھانسی دیدی گئی ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق عراق میں عدالت کی طرف سے ملک بھر میں بھیانک جرائم میں ملوث 12 داعشی دہشت گردوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے انھیں پھانسی دیدی گئی ہے۔
اس سے قبل عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے تکفیری دہشت گردوں کی سزائے موت پر فوری عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ جن دہشت گردوں کی پھانسی کا حکم عدالت کی طرف سے جاری ہوا ہے، انھیں فوری طور پر تختہ دار پر لٹکایا جائے۔
عراق وزیر اعظم کا یہ حکم حال ہی میں دہشت گردوں کی طرف سے آٹھ عراقی شہری قیدیوں کا بے دردی سے سر کاٹنے کے بعد سامنے آیا ہے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21