Wed - 2018 july 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194367
Published : 1/7/2018 16:24

ٹرمپ کی مہاجر مخالف پالیسی پر امریکہ میں جم کر احتجاج

مہاجرین کے خلاف ٹرمپ کے شدت پنسد رویہ پر تنقید کرنے کے لئے امریکہ کے کئی بڑے شہروں میں احتجاج کئے گئے چنانچہ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے والوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھاکر ٹرمپ کی مہاجر مخالف پالیسی کے خلاف آواز اٹھائی۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق امریکہ کے کئی شہروں میں مہاجرین کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شدت پنسد پالیسی کو لیکر احتجاج کئے گئے جن میں مظاہرین نے امریکی حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۲۰۰۰ مہاجر بچوں کو جلد از جلد ان کے گھروالوں کے پاس بھیج دیا جائے۔
مہاجرین کے خلاف ٹرمپ کے شدت پنسد رویہ پر تنقید کرنے کے لئے امریکہ کے کئی بڑے شہروں میں احتجاج کئے گئے چنانچہ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے والوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھاکر ٹرمپ کی مہاجر مخالف پالیسی کے خلاف آواز اٹھائی۔
یاد رہے کہ پچھلے ہفتہ امریکہ میں داخل ہونے والے مہاجرین کو روکنے کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر مہاجرین سے ان کے بچے جدا کردیئے گئے تھے جس کے سبب والدین اور بچے ایک دوسرے کی جدائی میں رورہے ہیں لیکن امریکہ کے سنگ دل حکام اور پولیس اہلکاروں کے یہاں ترس نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔
اسی انسانی المیہ پر جہاں دنیا بھر میں امریکی صدر کی مذمت ہورہی ہے وہیں  بعض سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ امریکی صدر کی یہ پالیسی دنیا میں گرتی ہوئی امریکی ساکھ کو مزید نقصان پہونچا سکتی ہے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 july 18