Wed - 2018 july 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194369
Published : 1/7/2018 17:11

یمن میں سعودی اتحاد کو بڑا جھٹکا،ملیشیا نام نہاد اتحاد سے کنارہ کش

یمن کی قومی حکومت کے ترجمان نے اپنی ایک رسمی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ملیشیا کے نئے وزیر اعظم ’’مہاٹیر محمد‘‘ کا یہ اقدام نہایت حکیمانہ اور شجاعانہ ہے انہوں نے ملیشیا کو اس نام نہاد عربی غربی اتحاد سے نکال کر اپنی اسلامی حمیت کا ثبوت دیا ہے اور یہ بتایا ہے کہ ملیشیا کا اقتدار اس وقت ایک مدبر سیاست داں کے ہاتھ میں آیا ہے۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی حکومت کے ترجمان عبد السلام علی جابر نے ملیشیا کے سعودی امریکی نام نہاد اتحاد سے خارج ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے ایک شجاعانہ اقدام  سے تعبیر کیا ہے۔
یمن کی قومی حکومت کے ترجمان نے اپنی ایک رسمی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ملیشیا کے نئے وزیر اعظم ’’مہاٹیر محمد‘‘ کا یہ اقدام نہایت حکیمانہ اور شجاعانہ ہے انہوں نے ملیشیا کو اس نام نہاد عربی غربی اتحاد سے نکال کر اپنی اسلامی حمیت کا ثبوت دیا ہے اور یہ بتایا ہے کہ ملیشیا کا اقتدار اس وقت ایک مدبر سیاست داں کے ہاتھ میں آیا ہے۔
عبد السلام جابر نے اتحاد میں شریک دوسرے فریقوں کو بھی یہ پیغام دیا ہے کہ ملیشیا کی طرح اپنی سیاست کا آئینہ صاف کرنے کا ابھی موقع ہے چونکہ سعودی نام نہاد اتحاد کا مقصد ایک مسلمان قوم پر حصار زندگی کو تنگ کرنا ہے لہذا ان شریک ممالک کو ایک مرتبہ اپنے گربیان میں جھانک کردیکھ لینا چاہیئے تاکہ معلوم ہوجائے کہ ان کے اندر کتنی اسلامی حمیت پائی جاتی ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 july 18