Thursday - 2018 Nov 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194370
Published : 1/7/2018 17:31

مصر کے مشہور وہابی مفتی یوسف قرضاوی کے داماد اور بیٹی دہشتگردوں کی مالی امداد کے جرم میں گرفتار

قاہرہ کی ایک عدالت نے مشہور وہابی مفتی قرضاوی کے داماد انجینئیر حسام خلف اور اس کی بیوی’’علا قرضاوی‘‘ پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے حکومت کے خلاف سازش کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں دہشتگردوں کو پنپنے میں مدد کی ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق قاہرہ کی ایک عدالت نے مشہور وہابی مفتی یوسف قرضاوی کے داماد اور بیٹی کو دہشتگردوں کی مالی امداد کے الزام میں ۴۵ دن کے لئے جیل بھیج دیا ہے۔
قاہرہ کی ایک عدالت نے مشہور وہابی مفتی قرضاوی کے داماد انجینئیر حسام خلف اور اس کی بیوی’’علا قرضاوی‘‘ پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے حکومت کے خلاف سازش کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں دہشتگردوں کو پنپنے میں مدد کی ہے۔
مشہور وہابی مبلغ یوسف قرضاوی موجودہ صدر عبد الفتاح السیسی کے سخت ترین مخالفین میں سے ہیں اور وہ اس وقت قطر میں سکونت پذیر ہیں  چنانچہ مصری حکومت  نے قطری حکومت سے کئی مرتبہ انہیں قاہرہ واپس بھیجنے کے سلسلہ میں بات چیت کی ہے تاہم قطر نے ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں دیاہے۔
بعض مصری ذرائع کے مطابق یوسف قرضاوی کی بیٹی علا قرضاوی کے پاس مصر کی شہریت کے ساتھ ساتھ قطر کی شہریت بھی ہے جس کے سبب وہ کئی برس سے مصر میں قطر کی طرف سے سفیر ہیں۔
جبکہ انجینئر حسام خلف اور علا قرضاوی نے حکومت مصر کی طرف سے لگائے گئے تمام الزام کو بے بنیاد بتاتے ہوئے اسے حکومت کی ایک سازش قرار دیا ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 22