Sunday - 2018 july 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194374
Published : 2/7/2018 15:57

امریکی پابندیوں سے نپٹنے کے لئے ایران کی مضبوط حکمت عملی تیار؛سعودی عرب کو کیا خبردار

ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کل تہران میں وزارت صنعت کی طرف سے منعقد تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آنے والے وقت میں دنیا کی بڑی بڑی تیل خریدنے والی کمپنیوں کو کچا تیل مہیا کریں گے تاکہ وہ اسے تیار کر انٹرنیشنل مارکیٹ میں فروخت کرسکیں اور ہماری یہ حکمت عملی امریکہ کے خوابوں کے محل کو چکناچور کردیگی۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق میدان جنگ میں ایران سے پوری طرح مات کھانے کے بعد اب امریکہ نے چین سمیت کچھ دیگر بڑے تجارتی ممالک پر کو یہ دھمکی دی ہے کہ وہ ایران سے تیل خریدنا بند کردیں اور اگر 4 نومبر تک انہوں نے ایران سے تیل خریدنا بند نہ کیا تو ان پر بھی امریکہ کی طرف سے کمرتوڑ پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں۔
امریکہ کی اس گھٹیا اقتصادی پالسی کے خلاف تہران نے ایک مضبوط حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے سبب امریکہ کی ایران کو اقتصادی میدان میں اکیلا کردینے کی کوششیں نقش بر آب ہوجائیں گی۔
اگرچہ اس حکمت عملی کی پوری تفصیل تو سامنے نہیں آئی لیکن ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کل تہران میں وزارت صنعت کی طرف سے منعقد تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آنے والے وقت میں دنیا کی بڑی بڑی تیل خریدنے والی کمپنیوں کو کچا تیل مہیا کریں گے تاکہ وہ اسے تیار کر انٹرنیشنل مارکیٹ میں فروخت کرسکیں اور ہماری یہ حکمت عملی امریکہ کے خوابوں کے محل کو چکناچور کردیگی۔
ایران کے نائب صدر جہانگیری نے کہا ہماری یہ حکمت عملی ایسی مضبوط ہے جس کے سبب ہم پر امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کا کوئی اثر نہیں ہوگا اور ہم اللہ کے فضل سے جنتا بھی چاہیں تیل فروخت کرسکیں گے اور ساتھ ہی انہوں نے سعودی عرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بین الاقوامی بازار میں  ایران کا مقابلہ کرنے کی جرات نہ کرے چونکہ اس کے نتائج اچھے نہیں ہونگے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 july 22