Sunday - 2018 july 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194375
Published : 2/7/2018 15:51

یمن کی حمایت میں کراچی کے لوگوں کا سعودی عرب کے خلاف شدید احتجاج

کراچی میں سعودی قونصل خانے کے باہر ہونے والے اس مظاہرے کے شرکاء نے یمنی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کےساتھ ساتھ آل سعود کے ہاتھوں یمن کے مظلوم اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معروف شہر کراچی میں لوگوں نے یمن کے مظلوم عوام کی حمایت میں سعودی عرب کی جارحیت پسندی کے خلاف اس ملک کے قونصل خانے کے باہر جم کر احتجاج اور نعرہ بازی کی۔
کراچی میں سعودی قونصل خانے کے باہر ہونے والے اس مظاہرے کے شرکاء نے یمنی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کےساتھ ساتھ آل سعود کے  ہاتھوں یمن کے مظلوم اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
مظاہرین نے وحشیانہ سعودی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یہ حملے فوری طور پر بند کئے جائیں۔مظاہرے کے شرکاء نے پاکستانی حکام سے بھی کہا کہ وہ یمنی عوام پر سعودی مظالم اور وحشیانہ حملے بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
حکومت پاکستان نے پارلیمنٹ اور عوام کے شدید احتجاج کے باوجود سابق آرمی چیف راحیل شریف کو سعودی فوجی اتحاد کی کمان سنبھالنے کی اجازت دے دی۔پاکستان کے بہت سے سیاسی رہنماؤں اور حلقوں کا کہنا ہےکہ راحیل شریف کو سعودی فوجی اتحاد کا کمانڈر بننے کی حکومتی اجازت پاکستانی عوام کی اکثریت کی مرضی کے خلاف ہے، پاکستان کے عوام  یمنی عوام سے اپنی ہمدردی اور سعودی حکومت سے نفرت کا اظہار کرنے کے لئے بارہا ریلیاں نکال چکے ہیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 july 22