Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194392
Published : 3/7/2018 16:47

سعودی اتحاد کی ایک بارات پر بمباری،22 افراد شہید اور زخمی

سعودی نام نہاد اتحاد نے یمن کے صوبہ صعدہ کے شہر الظاہر میں ایک بارات پر حملہ کیا ہے جس کے سبب 11 افراد شہید اور دیگر 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں اور اس جانی نقصان کے علاوہ اس علاقہ میں بہت سا مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق سعودی نام نہاد اتحاد نے یمن کے صوبہ صعدہ کے شہر الظاہر میں ایک بارات پر حملہ کیا ہے جس کے سبب 11 افراد شہید اور دیگر 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں اور اس جانی نقصان کے علاوہ اس علاقہ میں بہت سا مالی نقصان بھی ہوا ہے۔
اسی طرح صوبہ صعدہ کے ایک دوسرے شہر حیدان میں ایک دوسرے گھر پر حملہ ہوا جس میں گھر کی مالکن شہید جبکہ کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
نیز صوبہ حجہ کے شہر حیران میں 3 شہری شہید اور دو افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
یاد رہے کہ آج الحدیدہ میں جنگ چلتے ہوئے 51 دن ہوگئے ہیں اور سعودی امریکی اتحاد کو ابھی تک شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی بوکھلاہٹ کے سبب یہ ظالم اتحاد عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21