Thursday - 2018 Nov 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194398
Published : 3/7/2018 19:22

پاراچنار امام بارگاہ حملہ میں ملوث 12 دہشتگردوں کو سزائے موت

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اعلانیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے جبکہ احسان اللہ ولد کفایت اللہ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اعلانیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے جبکہ احسان اللہ ولد کفایت اللہ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت کی توثیق ہونے والے دہشت گرد امام بارگاہ پاراچنار پر حملہ میں ملوث تھے، دہشت گردوں نے 26 سویلین سمیت 34 افراد کو قتل 133 کو زخمی کیا تھا۔
کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ان میں عاشق خان، رشید خان، جنت کریم، ابو بکر، انور خان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق غلام حبیب، عبدالغفور، دہشت گرد درواز خان، مبارک زیب کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ہے، دہشت گرد درواز خان، مبارک زیب امن کمیٹی پر حملوں میں ملوث تھے۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی آرمی چیف نے 7 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی تھی، سنگین واقعات میں ملوث ہونے پر فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی تھی جبکہ پانچ دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا بھی دی گئی تھی۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 22