Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194411
Published : 4/7/2018 16:4

سعودی منشأ کے برخلاف امریکہ میں ٹرمپ اور ولید بن طلال کے ہوٹل کو قطر نے خریدا

اس ہوٹل کا معاملہ قطر پر لگی سعودی اور عربی پابندیوں سے پہلے ہی سے چل رہا ہے اور مغربی بازار میں قطر کی یہ سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔ یاد رہے کہ 1988 سے یہ ہوٹل موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت ہے جبکہ 1998 سے ولید بن طلال بھی اس کے شریک ہیں۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق امریکہ کے معروف شہر نیویارک میں موجود انٹرنیشل ہوٹل’’پلازا‘‘ جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی شہزادے ولید بن طلال کی مشترکہ ملکیت ہے اسے قطری حکومت 600ملین ڈالر میں خرید رہی ہے تاکہ امریکہ  میں اس کی سرمایہ کاری کو مضبوط ڈگر مل سکے۔
روس کے الیوم اخبار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق قطر کے’’کتارا‘‘ فاونڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی اس ہوٹل کو خرید لیا جائے گا۔
اس ہوٹل کا معاملہ قطر پر لگی سعودی اور عربی پابندیوں سے پہلے ہی سے چل رہا ہے اور مغربی بازار میں قطر کی یہ سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔ یاد رہے کہ 1988 سے یہ ہوٹل موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت ہے جبکہ 1998 سے ولید بن طلال بھی اس کے شریک ہیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22