Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194412
Published : 4/7/2018 18:23

دمشق نے کی اپنے مہاجرین سے وطن لوٹنے کی درخواست

شام کی وزارت خارجہ نے خطہ کے دیگر ممالک کی طرف ہجرت کرنے والے اپنے شہریوں کو پیـغام دیا ہے کہ جو افراد داعش کے خوف و دہشت سے اپنے گھر بار چھوڑ کے چلے گئے تھے اب وہ واپس آجائیں۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے خطہ کے دیگر ممالک کی طرف ہجرت کرنے والے اپنے شہریوں کو پیـغام دیا ہے کہ جو افراد داعش کے خوف و دہشت سے اپنے گھر بار چھوڑ کے چلے گئے تھے اب وہ واپس آجائیں۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے یہ اعلان عام کیا گیا ہے کہ شام کے اکثر سے علاقے دہشتگردوں سے آزاد ہوچکے ہیں اور اب حکومت خراب شدہ ملکی ڈھانچے کی تعمیر، نیز ہسپتالوں اور اسکولوں کی آبادکاری کے لئے مصمم ہے۔
اس اعلان کے مطابق حقوق بشر کی عالمی تنظیمیں شامی مہاجرین کو ان کے وطن پہونچانے میں مدد کرنے کی ذمہ دار ہیں۔
یاد رہے کہ 6 برس تک جنگ و جدال اور قتل و غارتگری نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کردیا ہے انسانی جانوں کے ضیاع کے علاوہ بہت بڑا مالی سرمایہ برباد ہوا ہے اب شامی حکومت از سرنو اپنے ملک کو تعمیر کر پہلے سے بھی بہتر بنانے کے لئے تیار ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20