Wed - 2018 july 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194414
Published : 4/7/2018 17:41

یمن میں امن بحالی کے لئے انصار اللہ کے سربراہ کی کوششیں قابل قدر ہیں:اقوام متحدہ

مارٹین گریفیٹس نے انصار اللہ کے جنرل سکریٹری عبد الملک حوثی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان مذاکرات کے منعقد کرنے میں اقوام متحدہ کی بھرپور حمایت کی ہے لہذا ہم ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق یمن کے معاملات میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ’’مارٹین گریفیٹس‘‘ نے یمن میں امن بحالی کے لئے انصار اللہ کے جنرل سکریٹری سید عبد الملک حوثی کی کوششوں کو قابل قدر بتایا۔
اقوام متحدہ کے نمائندے نے تاکید کی ہے کہ انصار اللہ کے سربراہ اور یمن کانگریس کے اراکین سے ملاقات مفید تھی اور ان کے ذریعہ یمن میں صلح اور امن کے تئیں اچھے نتائج حاصل ہونے کی امید ہے۔
نیز مارٹین گریفیٹس نے انصار اللہ کے جنرل سکریٹری عبد الملک حوثی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان مذاکرات کے منعقد کرنے میں اقوام متحدہ کی بھرپور حمایت کی ہے لہذا ہم ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ کل بروز جمعرات صنعا اور عدن میں اقوام متحدہ کی حفاظتی کونسل کے دفتر سے ان مذاکرات کے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
اسی طرح یمن کے معاملات میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے یہ بھی خبر دی کہ وہ عنقریب یمن کے فراری صدر’’ عبد ربہ منصور ہادی‘‘ سے بھی ملاقات کریں گے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 july 18