Sunday - 2018 july 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194420
Published : 5/7/2018 15:51

ایران کو انتقام پر نہ اکسائے امریکہ،خلیجی ممالک بھک مری کا شکار ہوسکتے ہیں: کویتی اخبار

کویتی اخبار نے ٹرمپ اور اس کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اس کے انجام کو بغور دیکھ لینا چاہیئے اور اگر امریکہ نے یہ غلطی کی اور اس کے جواب میں ایران نے ابنائے ہرمز کو مسدود کردیا تو پورا خطہ بھکمرری کا شکار ہوسکتا ہے۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اقتصادی میدان میں اسلامی جمہوریہ ایران کو تنہا کردینے کی پالیسی نے پوری دنیا میں گھما گہمی کا ماحول بنادیا ہے۔
جیسے ہی ٹرمپ حکومت کی طرف سے ایران کے تیل پر پابندیاں عائد کرنے کی بات سرخیوں میں آئی تو ایرانی حکام نے بھی مسئلہ کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے ٹرمپ حکومت سمیت خطہ میں امریکی کٹھ پتلیوں کو یہ پیغام دیدیا کہ اگر بین الاقوامی بازار میں ایران کا تیل فروخت نہ ہوا تو کسی کا تیل فروخت نہیں ہوسکتا۔
اطلاعات کے مطابق دنیا کے بڑے اور اہم اخباروں کی آج کی سرخی یہی مدعا ہے لیکن اس بیچ سب سے زیادہ خطرہ کویت کے اقتصاد پر منڈلاتا ہوا نظر آرہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کویت کے ایک اخبار نے لکھا کہ اگر ایران نے ابنائے ہرمز کو مسدود کردیا تو کچے تیل کی قیمت 300 ڈولر فی بیرل اوپر چلی جائے گی۔ اور خلیجی ممالک میں صرف کویت ہی ایسا ملک ہے جس کے مغربی ممالک میں نفتی ذخائر نہیں ہیں بلکہ بین الاقوامی بازار میں سارا تیل روز کا روز فروخت ہوتا ہے۔
اس کویتی اخبار نے ٹرمپ اور اس کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اس کے انجام کو بغور دیکھ لینا چاہیئے اور اگر امریکہ نے یہ غلطی کی اور اس کے جواب میں ایران نے ابنائے ہرمز کو مسدود کردیا تو پورا خطہ بھکمرری کا شکار ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ دنیا کا تقریباً نصف سے زیادہ کچا تیل خلیجی ممالک سے جاتا ہے اور تمام تیل برادر بڑے جہاز اسی درے سے ہوکر گذرتے ہیں جو اسلامی جمہوریہ ایران کا دریائی رقبہ ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 july 22