Wed - 2018 july 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194425
Published : 5/7/2018 16:50

متحدہ عرب امارات کا فوجی وفد اسرائیل پہونچا

نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کا یہ وفد اسرائیلی فضائیہ کی توانائی اور امریکی جنگی طیارے ایف ۔۳۵ کی ٹیکنالوجی کو سمجھنے کے لئے اسرائیل گیا تھا چونکہ امریکہ کا ایف ۳۵ طیارہ آجکل اسرائیل کے پاس ہے جسے عنقریب متحدہ عرب امارات خرید سکتا ہے۔
ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ عرب امارات کی فضائیہ کا ایک وفد کچھ دن پہلے امریکی اعلٰی عہدیداروں کے ہمراہ تل ابیب گیا تھا ۔ نیز خلیج فارس کے ایک ملک کی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کا یہ وفد اسرائیلی فضائیہ کی توانائی اور امریکی جنگی طیارے ایف ۔۳۵ کی ٹیکنالوجی  کو سمجھنے کے لئے اسرائیل گیا تھا چونکہ امریکہ کا ایف ۳۵ طیارہ آجکل  اسرائیل کے پاس ہے جسے عنقریب متحدہ عرب امارات خرید سکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے اس وفد کا والہانہ استقبال کیا گیا اور انہیں ایف ۳۵ کی ٹیکنالوجی اور خصوصیات سے آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ساتھ عرب امارت اور بحرین،فلسطینیوں کو ان کے مسلم حقوق سے محروم کرنے کے لئے امریکہ کی’’ صدی کی ڈیل‘‘ کی کھل کر حمایت کررہے ہیں۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 july 18