Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194429
Published : 5/7/2018 17:55

ابھی بھی میانمار میں تشدد کا ماحول ہے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی انسانی کونسل کے سربراہ نے میانمار حکومت کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت بھی روہنگیا مسلمان اپنی جان بچا کر ملک سے ہجرت کرنے پر مجبور ہیں لہذا حکومت کو جلد از ملک میں امن بحال کرنے کی کوشش کرنا چاہیئے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی کونسل کے سربراہ نے میانمار حکومت کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت بھی روہنگیا مسلمان اپنی جان بچا کر ملک سے ہجرت کرنے پر مجبور ہیں لہذا حکومت کو جلد از ملک میں امن بحال کرنے کی کوشش کرنا چاہیئے۔
اقوام متحدہ میں انسانی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ نہایت افسوس کی بات ہے کہ میانمار سے ابھی بھی مسلمان دوسرے ملکوں کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق صرف رواں سال کے آغاز سے اب تک  تقریباً ۱۱ ہزار روہنگیائی مسلمانوں نے اپنی جان بچانے کے لئے  بنگلا دیش میں پناہ لی ہے ۔ یہ بات ’’ زید رعد الحسن‘‘ نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی کونسل کے ۳۸ ویں اجلاس میں کہی۔
اس  رپورٹ کے مطابق میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کا کہنا ہے کہ آج بھی ہمارے  خلاف ملک میں تشدد کا ماحول ہے  اور ہمارے گھروں کو جلایا جارہا ہے لہذا ہم مجبور ہیں کہ اپنے گھر بار کو چھوڑ کہیں جاکر اپنی جان بچا لیں۔






آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20