Sunday - 2018 july 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194435
Published : 7/7/2018 15:32

الحدیدہ میں سعودی اتحاد کے 2 بڑے آپریشن ناکام،65 کیرائے کے فوجی یمنیوں کے ہاتھوں گرفتار

موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ ہفتہ میں یمنی فوج اور رضاکاروں نے جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی اتحاد کے الحدیدہ میں 2 بڑے آپریشن ناکام بناکر ان کے 65 فوجیوں کو گرفتار کیا ہے کہ جو الضالع صوبہ کے دمت اور جنن نامی شہروں میں شب خون مارنے کا ارادہ رکھتے تھے۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کی میزائیل یونٹ نے آج صبح کاٹیوشا نامی میزائیل سے سعودی اتحاد کے تھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں کئی کیرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
اسی طرح موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ ہفتہ میں یمنی فوج اور رضاکاروں نے جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی اتحاد کے الحدیدہ میں 2 بڑے آپریشن ناکام بناکر ان کے 65 فوجیوں کو گرفتار کیا ہے کہ جو الضالع صوبہ کے دمت اور جنن نامی شہروں  میں شب خون مارنے کا ارادہ رکھتے تھے۔
الحدیدہ کے طراف میں یمنی سورماؤں نے سعودی نام نہاد اتحاد کے دو بڑے اور اہم آپریشن کو ناکام بنا کر 28 فوجیوں کو ہلاک جبکہ 21 مزدوروں کو حراست میں لیا ہے اور جنگ ساز و سامان سے لدی 10 گاڑیاں جلاکر راکھ کردی ہیں۔
یاد رہے کہ الحدیدہ میں سعودی اتحاد کو لگے ہوئے 2 مہینہ ہونے کو ہیں جبکہ 4 دن میں الحدیدہ کو قبضانے کا ارادہ کر سعودی اور امریکی اتحاد میدان میں اترا تھا لیکن یمن کے دلیروں نے سعودی اور امریکی خوابوں کا محل چکنا چور کردیا ہے ۔ اور یہ ثابت کردیا ہے کہ الحدیدہ ایک سنگلاخ وادی ہے اس میں شیروں کے ارادوں والے ہی ٹہر پائیں گے کیرائے کی فوج نہیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 july 22