Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194439
Published : 7/7/2018 16:50

سعودی عرب نے اسرائیل سے ممنوعہ ہتھیار خریدے: مجتہد کا انکشاف

دنیائے عرب کے مشہور سوشل نیٹورک’’ مجتہد‘‘ کی رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی ریاست نے اب فلسطینیوں کے عزم کے بعد یمنی دلیروں کو مات دینے کے لئے سعودی عرب کو ممنوعہ ہتھیاروں سے لیس کر دیا ہے۔

ولایت پورٹل: دنیائے عرب کے مشہور سوشل نیٹورک’’ مجتہد‘‘ کی رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی ریاست نے اب فلسطینیوں کے عزم کے بعد یمنی دلیروں کو مات دینے کے لئے سعودی عرب کو ممنوعہ ہتھیاروں سے لیس کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی حکومت کا ممنوعہ ہتھیار خریدنے اور انہیں استعمال کرنے کا معاملہ کوئی نیا نہیں ہے بلکہ یمن پر تھونپی ہوئی جنگ کے آغاز سے ہی سعودی عرب بہت سے مغربی ممالک کے بنے ہوئے ممنوعہ کلسٹر بم استعمال کرچکا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے ایک قانون کے تحت 20 برس پہلے ان بمبوں کی خرید و فروخت پر پابندی لگائی جاچکی ہے لیکن اقوام متحدہ کی سنتا کون ہے اس کے قانون تو صرف کچھ ہی ممالک پر عائد ہوتے ہیں،امریکہ،برطانیہ اور اسرائیل کے لئے تو اقوام متحدہ کا ہر فرمان مذاق سے زیادہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11