Wed - 2018 july 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194451
Published : 8/7/2018 18:58

بحرینی رہنما شیخ عیسٰی قاسم کی طبیعت ناساز؛بہتر معالجہ کے لئے بیرونی ملک روانہ

رپورٹ کے مطابق بحرین کے مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی طبیعت ہر دن بگڑتی جارہی ہے جس کے پیش نظر بحرین کے مرکزی ہسپتال نے مشورہ دیا تھا کہ انہیں بہتر علاج کے لئے کسی بیرونی ملک کے اچھے ہسپتال میں بھرتی کروایا جائے۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق بحرین کے مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی طبیعت ہر دن بگڑتی جارہی ہے جس کے پیش نظر بحرین کے مرکزی ہسپتال نے مشورہ دیا تھا کہ انہیں بہتر علاج کے لئے کسی بیرونی ملک کے اچھے ہسپتال میں بھرتی کروایا جائے۔
اگرچہ ابتداء میں بحرین کی سفاک حکومت شیخ کو علاج کے لئے کسی بیرونی ملک بھیجنے پر رضامند نہ تھی لیکن لوگوں کے اصرار اور ڈاکٹروں کے دباؤ کے بعد ان کا پاسپورٹ اور ویزا صادر کردیا گیا۔
یاد رہے کہ 2 سال سے شیخ عیسٰی قاسم اپنے ہی گھر میں آؒل خلیفہ کی طرف سے شہریت منسوخ ہونے کے بعد نظر بندی کی زندگی گذار رہے جس کے سبب کئی بار ان کی طبیعت بگڑی لیکن اس مرتبہ ہسپال میں زیر علاج رہنے کے باوجود کوئی سدھار نہ آیا اور اب انہیں بہتر علاج کے لئے کسی بیرونی ملک بھیجا جارہا ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوپایا ہے کہ حکومت نے انہیں کس ملک جانے کی اجازت دی ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 july 18