Thursday - 2018 Nov 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194453
Published : 8/7/2018 16:21

ٹرمپ،تاریخ کا سب سے بڑا اقتصادی راہزن:رائ الیوم

اس اخبار نے لکھا ہے کہ امریکی صدر اپنے ملک میں پہونچنے والی چیزوں پر نئے نئے ٹیکس لگا کر دنیا میں اقتصادی راہزنی کی فکرکو آگے بڑھا رہے ہیں اور ان کی گھٹیا پالیسیوں کی وجہ سے پوری دنیا اس وقت اقتصاد کی عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے۔

ولایت پورٹل: عربی کے مشہور اخبار رائ الیوم نے اپنے ایک آرٹیکل میں عالمی اقتصاد پر امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو راہزنی سے تعبیر کیا ہے۔
اس اخبار نے لکھا ہے کہ امریکی صدر اپنے ملک میں پہونچنے والی چیزوں پر نئے نئے ٹیکس لگا کر دنیا میں اقتصادی راہزنی کی فکرکو آگے بڑھا رہے ہیں اور ان کی گھٹیا پالیسیوں کی وجہ سے پوری دنیا اس وقت اقتصاد کی عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے۔
اسی طرح چین کے ایک مشہور اخبار نے بڑی ظریف تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹرمپ دنیا کو ایک نئی اقتصادی جنگ میں پھنسانا چاہتے ہیں جیسا کہ امریکہ  نے چین کی اشیاء پر 34 ارب ڈالر کا ٹیکس لگا دیا ہے۔اگرچہ بیجنگ امریکہ کو انیٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہتا ہے لیکن دوسری طرف یہ خوف بھی ہے کہ کہیں یہ ٹیکس بڑھ کر 450 ارب ڈالر نہ ہوجائے۔
 یاد رہے کہ اقتصادی میدان میں ٹرمپ کی غلط پالیسیوں کے سبب دنیا  مندی اور اتھل پتھل کی کگار پر ہے اور یہ جنگ صرف چین تک ہی نہیں رہے گی بلکہ یورپ،کنیڈا،روس،شمالی امریکہ سمیت دنیا کے پانچوں بر اعظم اس کی چپیٹ میں آئیں گے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 22