Wed - 2018 july 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194454
Published : 8/7/2018 16:45

استنبول میں سعودی سفارتخانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

کل ترکی کے تاریخی شہر استنبول میں سعودی عرب کے سفارتخانہ کے سامنے بہت سے ترک عوام نے یمن میں سعودی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق کل ترکی کے تاریخی شہر استنبول میں سعودی عرب کے سفارتخانہ کے سامنے بہت سے ترک عوام نے یمن میں سعودی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
احتجاج کرنے والوں نے یمن کی تازہ صورتحال پر مشتمل پلے کارڈ ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے مختلف نعرے لگاکر یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کا اعلان کرنے کے ساتھ سعودی جارحیت سے برات کا اظہار کیا۔مظاہرین مسلسل یہ نعرے لگا رہے تھے:سعودی حکومت ظلم سے باز آؤ،یمن میں سعودی،فلسطین میں یہودی،امریکہ مردہ باد،اسرائیل مردہ باد ۔
ترکی عوام نے اقوام متحدہ کے کردار پر بھی سوال اٹھایا کہ وہ کیوں اس جنگ میں سعودی شریک کی طرح برتاؤ کررہی ہے اور یمنی عوام کو ان کے مسلم حقوق کی باز یابی کے لئے مدد کرنے سے قاصر ہے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 july 18