Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194458
Published : 8/7/2018 18:53

برگر اور فاسٹ فوڈ سے دمہ کے مرض میں تشدید کا امکان

ایسے بچے جو ہفتے میں 3 یا اس سے زائد فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں، ان میں دمہ اور چنبل کے امراض کا خطرہ بھی دیگر بچوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ جنک فوڈ میں موجود بہت زیادہ چربی جسمانی دفاعی نظام کو کمزور کرکے امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے۔


ولایت پورٹل: ایک تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا کہ دمہ کے مریض اگر جنک فوڈ کو کھانے کے شوقین ہیں، تو ان کے ان ہیلر  دورے کے دوران غیرموثر ثابت ہوسکتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جنک فوڈ کا شوقین ہونا پھیپھڑوں پر دباؤ بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے۔ایسے بچے جو ہفتے میں 3 یا اس سے زائد فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں، ان میں دمہ اور چنبل کے امراض کا خطرہ بھی دیگر بچوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ جنک فوڈ میں موجود بہت زیادہ چربی جسمانی دفاعی نظام کو کمزور کرکے امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے۔والدین کو بچوں کے اندر پھلوں اور سبزیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ جنک فوڈ سے ہونے والے نقصان کی تلافی کی جاسکے۔جنک فوڈ کا زیادہ استعمال اور سست طرز زندگی دیگر سنگین امراض جیسے ذیابیطس، امراض قلب وغیرہ خطرہ بھی بڑھاتے ہیں۔ناقص غذائی عادات مختلف وجوہات کی بناء پر دمہ کا باعث بنتی ہیں۔ان نتائج کی تصدیق کے لئے مزید تحقیق کی ضرورت ہے مگر یہ واضح رہے کہ فاسٹ فوڈ اور الرجک امراض کے درمیان تعلق موجود ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25