Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194465
Published : 10/7/2018 15:56

تیل لینے جائے ٹرمپ؛چین ایران سے پہلے کی طرح خریدتا رہے گا تیل

چینی کمپنی کے ڈائریکٹر’’جان ڈریسکول‘‘ نے یہ بھی وضاحت کی کہ کیوں امریکہ کے نشانے پر ہندوستان،چین،جاپان اور جنوبی کوریا ہیں۔چونکہ یہ ممالک تیزی کے ساتھ ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہیں اور امریکہ کو ان ممالک کی شکل میں اپنے رقیب دکھائی دیتے ہیں۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق چین کی ایک پیٹرولیم کمپنی کے ڈائریکٹر’’جان ڈریسکول‘‘ نے چین کے موقف کا برملا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور ہندوستان ایران سے تیل کے سب سے بڑے خریدار ہیں لہذا ہم پر ٹرمپ کی دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔
انہوں نے امریکی صدر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آج تعلقات کے فروغ کا دور ہے اور کسی اہم ملک سے روابط کا منقطع کردیا جانا آج کے دور میں معنٰی ہی نہیں رکھتا۔
چینی کمپنی کے ڈائریکٹر’’جان ڈریسکول‘‘ نے یہ بھی وضاحت کی کہ کیوں امریکہ کے نشانے پر ہندوستان،چین،جاپان اور جنوبی کوریا ہیں۔چونکہ یہ ممالک تیزی کے ساتھ ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہیں اور امریکہ کو ان ممالک کی شکل میں اپنے رقیب دکھائی دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنے بیانیہ میں کہا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ اپنے تعلقات جاری رکھیں گے اور ٹرمپ کو ہمارے مسائل سلجھانے سے پہلے اپنے ملک کے مسائل سلجھانے کی ضرورت ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20