Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194468
Published : 10/7/2018 16:26

جرمنی ایران کا پیسہ نہ لوٹائے:امریکی سفیر کا حکومت سے مطالبہ

جرمنی میں امریکی سفیر ریچرڈ گرنل کہ جو یوروپین ممالک کے داخلہ امور میں مداخلت کا طویل سابقہ رکھتے ہیں انہوں نے جرمنی حکومت کے معاملات میں بھی مداخلت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی حکومت کا جو 30 کروڑ یورو جرمنی بینکوں میں ہے اسے ادا نہ کرے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق جرمنی میں امریکی سفیر ریچرڈ گرنل کہ جو یوروپین ممالک کے داخلہ امور میں مداخلت کا طویل سابقہ رکھتے ہیں انہوں نے جرمنی حکومت کے معاملات میں بھی مداخلت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی حکومت کا جو 30 کروڑ یورو جرمنی بینکوں میں ہے اسے ادا نہ کرے۔
جرمنی میں امریکی سفیر نے ایک انٹریو میں کہا ہے کہ ہم برلین حکومت سے بارہا کہہ چکے ہیں کہ وہ ایران کا پیسہ ایران کو نہ لوٹائے تاکہ اقتصادی حوالہ سے ایران مزید کمزور ہوجائے۔
یاد رہے ہر ملک کا سفیر اس ملک کی خارجہ اور داخلہ پالیسی کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہوتا ہے اب ریچرڈ کی اس مداخلت پسندانہ پالیسی سے سمجھا جاسکتا ہے کہ یہ لوگ کس حد تک انسانیت سے گر سکتے ہیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21