Sunday - 2018 july 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194469
Published : 10/7/2018 16:48

ہمارے افغانستان چھوڑنے کا انتظار نہ کریں طالبان:امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ نے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات پر تاکید کی۔تاہم انہوں نے یہ بھی ظاہر کیا کہ طالبان ہمارے افغانستان چھوڑنے کو اپنی ضد نہ بنائے اور ساتھ ہی انہوں نے افغانستان میں طالبان کی عقب نشینی کا سہرا بھی ٹرمپ کی سیاسی سوجھ بوجھ کے سر باندھا۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو افغانستان کے اچانک اور غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچ گئے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مائیک پومپیو کا یہ پہلا اور اچانک افغانستان کا دورہ ہے۔
سی آئی اے' کے سابق چیف اور موجودہ امریکی وزیرخارجہ نے کابل میں صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس کے بعد دونوں نے ایوان صدر میں ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔
خیال رہے کہ افغانستان میں 17 سال سے جاری جنگ کے دوران ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ طالبان اور حکومت نے عیدالفطر پر ایک ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ طالبان کی طرف سے عارضی جنگ بندی کے اعلان کو مقامی اور عالمی سطح پر سراہا گیا تھا تاہم تحریک طالبان افغانستان نے جنگ بندی کی مدت میں توسیع نہیں کی۔
امریکی وزیر خارجہ نے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات پر تاکید کی۔تاہم انہوں نے یہ بھی ظاہر کیا کہ طالبان  ہمارے افغانستان چھوڑنے کو اپنی ضد نہ بنائے اور ساتھ ہی انہوں نے افغانستان میں طالبان کی عقب نشینی کا سہرا بھی ٹرمپ کی سیاسی سوجھ بوجھ کے سر باندھا۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 july 22