Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194471
Published : 10/7/2018 17:11

ہندوستان میں دنیا کی سب سے بڑی موبائل کمپنی کا افتتاح

رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے این کے ساتھ مل کر اترپردیش کے نویڈا شہر میں سیمسنگ کمپنی کے جدید پلانٹ کا افتتاح کیا ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے این کے ساتھ مل کر اترپردیش کے نویڈا شہر میں سیمسنگ کمپنی کے جدید پلانٹ کا افتتاح کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ سمارٹ فون جنوبی کوریا کی کمپنی سیمسنگ کے ہی استعمال کئے جاتے ہیں اور آج ہندوستان  کے شہر نویڈا میں 5 ہزار کروڑ روپیئے کی لاگت سے تیار ہونے والی اس کمپنی کے مرکزی پلانٹ کا افتتاح ہوا ہے ۔ابھی تک ہندوستان میں یہ کمپنی 6.7 کروڑ فون تیار کرتی تھی لیکن اس پلانٹ کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 12 کروڑ سالانہ تک پہونچ جائے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس کمپنی کے ہندوستان میں فعال ہونے سے تقریباً 70 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25