Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194473
Published : 10/7/2018 17:48

نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم کو ایئرپورٹ سے سیدھے اڈیالہ جیل پہنچایا جائے گا

نیب نے ایون فیلڈ کے مجرم سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی کو لاہور ائیرپورٹ پر اترتے ہی بذریعہ ہیلی کاپٹر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق نیب نے ایون فیلڈ میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور ان کی صاحب زادی مریم نواز کی گرفتاری کے لئے حکمت عملی تیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے نوازشریف اورمریم نواز کو لاہور ائیرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس ضمن میں نیب ہیڈ کوارٹرمیں ملزمان کی گرفتاری سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لئے چار ٹیمیں تشکیل دینے پرغور کیا گیا۔
اجلاس میں افسران نے نیب کی دو ٹیمیں اسلام آباد، دو لاہور ایئرپورٹ پر تعینات کرنے پر مشورہ کیا ہے جس کی  ایک ٹیم میں چھ سے سات نیب اہل کار شامل ہوں گے، اس ضمن میں پولیس کی مدد بھی لی جائے گی۔
اے آر وائی کے مطابق نیب ٹیم میں ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر عہدے کے افسران شامل ہوں گے. ہنگامی صورت حال اور سیکیورٹی کے پیش نظر بکتربند گاڑی کا استعمال کیا جائے گا۔
اجلاس میں اس تجویز پر غور کیا گیا کہ نوازشریف کے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ ہونے پر انھیں اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں میاں نواز شریف کو مجموعی طور پر گیارہ، مریم نواز کو آٹھ اور کیپٹن صفدر کو ایک سال کی سزا ہوئی تھی۔ اورکیپٹن  صفدر کو گرفتار کرکے اڈیالا جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25