Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194493
Published : 12/7/2018 16:21

امریکہ ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش نہ کرے:چین

انہوں نے امریکہ کی ڈھٹائی کے مقابل چین کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے کسی بے جا مطالبے کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کریں گے اور امریکہ کی دادا گیری کے مقابل اس تجارتی جنگ میں اپنی قوم اور کمپنیوں کا ساتھ دیں گے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ’’ ہوا چون اینگ‘‘ نے پیکن میں منعقد ایک پریس کانفرس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے گہا ہے کہ امریکہ دادا گیری اور سودے بازی اور بلیک میلنگ پر اتر آیا ہے۔
انہوں نے امریکہ کی ڈھٹائی کے مقابل چین کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے کسی بے جا مطالبے کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کریں گے اور امریکہ کی دادا گیری کے مقابل اس تجارتی جنگ میں اپنی قوم اور کمپنیوں کا ساتھ دیں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ چینی حکومت امریکہ کی منھ زوری کے مقابل عالمی برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور بین الاقوامی قوانین کی رعایت کرتے ہوئے تجارتی تعاون جاری رکھنے کی خواہاں ہے۔
یاد رہے کہ ابھی ایک ہفتہ پہلے کی بات ہے جب ٹرمپ حکومت نے چین کے تجارتی سامان پر 34 ارب ڈالر کا اضافی ٹیکس لگادیا تھا اور تازہ معلومات کے مطابق مزید 200 ارب کا ٹیکس عائد کرنے کے فراق میں ہے۔
امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی کو لیکر ورلڈ بینک سمیت یورپ کے دیگر مالی اداروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22