Thursday - 2018 Nov 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194496
Published : 12/7/2018 17:8

ڈاکٹر ولایتی کی روسی صدر سے ملاقات؛ خطہ کے سیاسی اور اقتصادی حالات پر تبادلہ خیال

بین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے رہبرانقلاب اسلامی اور صدر مملکت کے پیغامات روس کے صدر ولادی میرپوتن کو پیش کئے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ماسکو کے شمال مغربی علاقے نوو آگاریووا میں روسی صدر پوتن سے ملاقات کی اور انہیں رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا زبانی پیغام پہنچایا جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا تحریری پیغام بھی انہیں پیش کیا۔ بین الاقوامی امورمیں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر بدھ کو ایک اعلی سطی وفد کے ہمراہ ماسکو پہنچے تھے۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ماسکو پہنچنے پر ایک بیان میں ایران اور روس کے اسٹریٹیجک اور غیرمعمولی اہمیت کے حامل تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران دونوں ملکوں کے دو طرفہ، علاقائی و عالمی تعلقات کافی فروغ پائے ہیں۔ انھوں نے شام میں دہشت گردی اور اس کے حامیوں کے مقابلے میں ایران و روس کی سربراہی میں مزاحمتی محاذ کے تعاون کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسٹریٹیجک اور طویل مدت تعلقات ہی اس قسم کے تعاون کے مصداق ہیں۔
ڈاکٹر ولایتی، دنیا کے موجودہ حساس حالات میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے نام رہبر انقلاب اسلامی اور صدر مملکت کے پیغامات ساتھ لے کر گئے ہیں۔ وہ اپنے اس دورے میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے علاوہ اس ملک کے دوسرے اعلی عہدیداروں سے بھی الگ الگ ملاقات کی۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 22