Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194594
Published : 21/7/2018 18:55

شادی کیلئے امام حسن(ع) کا بیان کردہ معیار

اے عبداللہ! تم اپنی بیٹی کے عقد شادی کے سلسلہ میں جن چیزوں کو اہمیت دینا وہ یہ ہیں:وہ شخص دین مبین کی معرفت رکھتا ہو اور ہم اہل بیت(ع) کی اطاعت کرتا ہو۔اگر وہ غریب ہے اس کے پاس وسائل زندگی کم ہے تو اللہ تعالیٰ ان کو شادی کے بعد دین کی معرفت اور ہم اہلبیت(ع) کی اطاعت کی وجہ سے سب کچھ عطا فرما دے گا ۔

ولایت پورٹل:صحابی رسول حناب عبد اللہ بن مسعود نے امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام سے پوچھا..!!!
فرزندِ رسول میری دو بیٹیاں جوان ہیں میں ان کی شادی کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں آپ میری رہنمائی فرمائیے کہ میں کس طرح کے شخص سے ان کی شادی کروں؟
امام حسن علیہ السلام نے فرمایا:
تم جس شخص سے بھی اپنی بیٹیوں کی شادی کرو ان میں پانچ چیزوں کا خیال رکھنا اگر تم نے ان پانچ چیزوں کو مدنظر رکھا تو اللہ تم کو برے اور فاسق انسان سے بچا لے گا۔
1 ۔یہ مت دیکھنا کہ اس کا قبیلہ کون سا ہے۔
2 ۔اس کا مالدار ہونا مت دیکھنا۔
3 ۔یہ مت دیکھنا کہ اس کے پاس گھر یا وسائل زندگی ہے یا نہیں۔
پس یہ دیکھنا کہ۔۔۔۔
4 ۔وہ دین مبین کی معرفت رکھتا ہے۔
5۔وہ ہم اہل بیت(ع) کی اطاعت کرتا ہے۔
اگر وہ غریب ہے اس کے پاس وسائل زندگی کم ہے تو اللہ تعالیٰ ان کو شادی کے بعد دین کی معرفت اور ہم اہلبیت(ع) کی اطاعت کی وجہ سے سب کچھ عطا فرما دے گا جو دنیا کے ساتھ ساتھ ان کی آخرت کے لئے بھی باعث سعادت ہوگی۔
اے عبداللہ جان لو کہ اللہ تعالی نے تمام نعمتیں اپنے دین کی پیروی اور ہم اہلبیت(ع) کی اطاعت کے ساتھ مشروط کر رکھی ہیں۔
پس لوگوں سے اہم معاملات کرنے  کا معیار دین کی پابندی اور اہلبیت(ع) کی پیروی کو قرار دو۔

حوالہ: دین اور معاشرہ، صفحہ: 235




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18