Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194595
Published : 22/7/2018 9:20

امریکہ کی باتوں حتی اس کی تحریر پر بھی اعتماد نہیں کیا جاسکتا:رہبر معظم

امریکہ کے ساتھ مذاکرات یا رابطہ سے مشکلات حل کرنے کا تصور بڑا غلط تصور ہے اور یورپی ممالک کےپیکیج کا انتظار بھی نہیں کرنا چاہیے۔

ولایت پورٹل:رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے وزارت خارجہ کے حکام،  دوسرے ممالک میں تعینات ایرانی سفیروں اور نمائندوں سے ملاقات میں فرمایا: امریکہ کے ساتھ مذاکرات یا رابطہ سے مشکلات حل کرنے کا تصور  ہی بڑا غلط ہے اور یورپی ممالک کے پیکیج کا انتظار بھی نہیں کرنا چاہیے،رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کی عدم صداقت اور امریکہ کے بارے میں عدم اعتماد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: میں بہت پہلے یہ بات کہہ چکا ہوں کہ امریکہ کی باتوں حتی اس کے دستخط پر بھی اعتماد نہیں کیا جاسکتا،لہذا امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے،رہبر معظم نے ملک کی اندرونی ظرفیتوں سے استفادہ پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: یورپی ممالک کے پیکیج کا بھی انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ ملک میں موجود ظرفیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے،رہبر معظم نے امریکہ کی ایران کے ساتھ گہری دشمنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ ایران میں انقلاب سے پہلے کی پوزیشن حاصل کرنا چاہتاہے اور جب تک اسے یہ پوزیشن نہیں ملےگی تب تک  اس کی دشمنی کا سلسلہ جاری رہےگا،رہبر معظم نے ملک میں جاری ترقی اور علمی پیشرفت کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: ملکی استقلال اور آزادی کے تحفظ  کے لئے ایرانی قوم کو علم و سائنس و ٹیکنالوجی کے اعلی مرحلوں تک پہنچنا چاہیے ،رہبر معظم نے ایرانی سفراء اور نمائندوں پر اپنے اور اپنے اہلخانہ کی  دینی سلامتی ، معنوی اور روحی طہارت پر زوردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی سفراء ایرانی قوم اور اسلامی انقلاب کے نمائندے ہیں اور انھیں شرعی احکامات پر دوسروں کی نسبت زیادہ توجہ دینی چاہیے۔
مہر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16