ویتنام میں شدید سمندری طوفان؛20 افراد ہلاک
ویتنام کے شمالی علاقوں میں سمندری طوفان سے 20 افراد ہلاک اور 14زخمی ہوگئےہیں۔
ولایت پورٹل:ویتنام کے شمالی علاقوں میں سمندری طوفان سے 20 افراد ہلاک اور14 زخمی ہوگئےہیں۔ ویتنام کے شمالی ساحلی علاقوں اور دارالحکومت ہنوئی میں سمندری طوفان، طوفانی بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی معطل کر دیاہے،طوفان کے زیر اثرعلاقوں میں شدید بارشوں سے 16افراد لاپتہ ہیں، 5 ہزار سے زائد گھروں اور2لاکھ ایکڑ پر پھیلی فصلوں کو نقصان پہنچاجبکہ 17ہزار جانوربھی جان سے گئےہیں،ادہر حکام نے طوفانی بارشیں آئندہ چند روز جاری رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
تسنیم