Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194599
Published : 22/7/2018 10:23

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان

مصر اور اقوام متحدہ کی مداخلت پر حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی از سر نو تجدید ہو گئی ہے۔

ولایت پورٹل:عرب ذرائع نے نقل کیا ہے کہ مصر اور اقوام متحدہ کی مداخلت پر حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی از سر نو تجدید ہو گئی ہے، قبل ازیں اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز سرحد کی جانب مارچ کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کر کے 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا اور غزہ کے 60 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا تھا۔ حماس کے ترجمان فواز برہوم نے میڈیا کو بتایا کہ حماس تنظیم نے مصر اور اقوام متحدہ کی معاونت سے فائربندی پر اتفاق کیا گیا ہے اور امید ہے کہ اسرائیل اس بار سیز فائر کا احترام کرتے ہوئے پیش قدمی سے باز رہے گا جب کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سرحد کی جانب حملوں کو روک دیا گیا ہے تاہم سیاسی امور پر گفتگو ہمارا میدان نہیں،دوسری جانب اقوام متحدہ کا دعوی ہے کہ غزہ کی صورت حال پُر سکون ہے جس کا کریڈٹ طرفین کے مزاکرات اور سیز فائر کے لیے رضا مندی کو جاتا ہے۔ امید ہے فلسطین کے شہریوں کو پر امن فضاء میسر ہو گئی اور جنگ زدہ علاقے کے مکینوں کو کچھ ریلیف ملے گا،واضح رہے اس سے قبل 15جولائی 2018 اور 30مئی 2018 کو بھی حماس اور اسرائیل نے سیز فائر کا اعلان کیا تھا تاہم یہ اعلانات تک ہی محدود رہا تھا اور اسرائیلی فوج نے اپنی کارروائیاں جاری رکھی تھیں۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11