Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194600
Published : 22/7/2018 10:31

کراچی میں القاعدہ کے 4دہشت گرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سول لائن پولیس نے کراچی کی پاک کالونی کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم دہشتگرد تنظیم القاعدہ کے 4دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ، گولیاں اور جہادی رسالے برآمد کرلیے۔

ولایت پورٹل:سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پرکراچی کی پاک کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم القاعدہ کے4 دہشت گردوں عرفان اللہ عرف عثمان، محمد رضوان، سالک اور ظہیر کو گرفتار کرکے3ٹی ٹی پستول، 30گولیاں اور 20 نفرت انگیز رسالے برآمد کرلیے،سی ٹی ڈی سول لائن کے انچارج مظہر مشوانی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کا کالعدم القاعدہ کے دہشت گردوں سے رابطہ تھا اور وہ پیغام رسانی اور مالی معاونت سمیت دیگر سہولت کاری میں ملوث ہیں،دوران تفتیش گرفتار دہشت گرد عرفان اللہ عرف عثمان عرف بلال نے بتایا کہ 1998میں حرکت المجاہدین کی طرف سے افغانستان گیا تھا جبکہ 2001 میں کالعدم تنظیم میں شامل ہوا، سال2005.6ءمیں میرا تعلق سرمد اور ندیم کے ذریعے ملک ممتاز (القاعدہ) سے ہوا اور سال2007.8ءمیں اسے کالعدم تنظیم کایونٹ کا انچارج بنادیا گیا،گرفتار دہشت گرد رضوان بی ایچ وائی اسپتال دہلی کالونی میں اعزازی ڈائریکٹر ہے جس کی رہائش نرسری کراچی کے پاس ہے، گرفتار ہونے والا دہشت گرد سالک الیکٹریکل انجنیئر ہے ۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18