Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194604
Published : 21/7/2018 18:44

کامیابی کا انوکھا فارمولہ

غرض یہ فارمولہ یاد رکھئے! کامیابی آگئے بڑھتے رہنے کا نام ہے انجام تک پہونچنے کا نہیں۔

ولایت پورٹل: قارئین کرام! مایکل شوماکر ایک ایسا کھلاڑی ہے جس نے مسلسل 7 مرتبہ کار ریسنگ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے جب ان سے ان کی کامیابی کا فارمولہ دریافت کیا گیا تو انہوں نے بتایا:
میری تمام کامیابیوں کا صرف ایک راز ہے کہ جب دوسرے بریک مارتے ہیں میں ریس دیتا ہوں۔
یہ جملہ اپنے آپ میں بہت بڑا ہے جس کی اگر تحلیل کی جائے تو ہم اس طرح کرسکتے ہیں:
آپ اس وقت جاگئے جب دوسرے سو رہے ہوں۔
آپ اس وقت فیصلہ کیجئے جب دوسرے مردد ہوں۔
آپ اپنے کو تیار کیجئے جب دوسرے خیال پردازیوں میں مصروف ہوں۔
آپ کام کا آغاز کیجئے جب دوسرے تعطل کا شکار ہوں۔
آپ اس وقت مشغول رہیئے جب دوسرے آرزوں میں کھوئے ہوں۔
آپ اس وقت بچت کیجئے جب دوسرے کھونے کے درپیئے ہوں۔
آپ صرف سنیئے جب دوسرے باتیں کررہے ہوں۔
آپ اس وقت مسکرائیئے جب دوسرے غصہ کی حالت میں ہوں۔
آپ کسی کام کو کرنے میں اپنی پوری جان لگا دیجیئے جب دوسرے اسے چھوڑنے کے فراق میں ہوں۔
غرض یہ فارمولہ یاد رکھئے! کامیابی آگئے بڑھتے رہنے کا نام ہے انجام تک پہونچنے کا نہیں۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20