Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194605
Published : 21/7/2018 17:48

امام رضا(ع) کے فرامین کی روشنی میں عقل کی فضیلت

امام رضا (ع)کا فرمان ہے :’’ہر انسان کا دوست اس کی عقل ہے اور جہالت اس کی دشمن ہے‘‘۔

ولایت پورٹل: اللہ نے انسان کو سب سے افضل نعمت عقل کی دی ہے جس کے ذریعہ انسان اور حیوانات کو جدا کیا جاتا ہے اور امام(ع)نے بعض احادیث میں عقل کے متعلق گفتگو کی ہے جیسے :
۱۔امام رضا (ع)کا فرمان ہے :’’ہر انسان کا دوست اس کی عقل ہے اور جہالت اس کی دشمن ہے‘‘۔
یہ حکمت آمیز کلمہ کتنا زیبائی و حسن کا مالک ہے کیونکہ عقل ہرانسان کی سب سے بڑی دوست ہے جو اس کو محفوظ رکھتی ہے اور دنیوی تکلیفوں سے نجات دلاتی ہے اور انسان کی سب سے بڑی دشمن وہ جہالت ہے جو اس کو اس دنیا کی سخت مشکلات میں پھنسا دیتی ہے۔
۲۔امام(ع) کافرمان ہے:’’سب سے افضل عقل، انسان کا اپنے نفس کی معرفت کرنا ہے‘‘۔
بے شک جب انسان اپنے نفس کے سلسلہ میں یہ معرفت حاصل کرلیتا ہے کہ وہ کیسے وجود میں آیا اوراس کا انجام کیا ہوگا تو وہ عام اچھائیوں پر کامیاب ہوجاتا ہے اور وہ برائیوں کو انسان سے دور کردیتا ہے اور اس کو نیکیوں کی طرف راغب کرتا ہے اور یہی چیز اس کے خالق عظیم کی معرفت پر دلالت کرتی ہے۔
جیساکہ حدیث میں وارد ہوا ہے :’’مَنْ عَرَفَ نَفَسَہٗ فَقَدْ عَرَفَ رَبَّہٗ‘‘۔
جس نے اپنے نفس کو پہچان لیا اس نے اپنے رب کی معرفت حاصل کرلی۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16