Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194606
Published : 23/7/2018 13:8

دنیا کی دوسری بڑی چوٹی پر لہرایا علم امام حسینؑ

محمد علی سدپارہ نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر علم حضرت امام حسینؑ لہرا دیا۔

ولایت پورٹل:گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مشہور کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے ایک بار پھر دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر علم حضرت امام حسین ؑلہرا دیا،محمد علی سدپارہ نے یہ کارنامہ گذشتہ روز انجام دیا جب ان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 31 کوہ پیماؤں نے مشترکہ طور پر کے ٹو سر کرلی،اس سے پہلے سکردو سے تعلق رکھنے والے معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے مارچ 2016ء میں دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت پر بھی امام حسین ؑکا علم لہرایا تھا، اس وقت محمد علی سدپارہ اور ان کی ٹیم نے سردیوں میں بغیر آکسیجن نانگا پربت سر کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا تھا،واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان اور غیر ملکی کوہ پیماؤں کی 31رکنی ٹیم نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کی تھی، ٹیم میں 4 پاکستانیوں سمیت آئرلینڈ، سوئٹزرلینڈ، میکسیکو، بیلجیئم اور جاپان کے کوہ پیما شامل تھے،گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں واقع دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو 8611میٹر بلند ہے، چاروں پاکستانی کوہ پیماؤں کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔ اس وقت کے ٹو سر کرنے کی مہم میں مزید دو ٹیمیں سرگرم ہیں۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20