Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194607
Published : 23/7/2018 13:17

ہمیں پابندیوں کی پرواہ نہیں:ایران

ایران کو پابندیوں کی پرواہ نہیں اور وہ اپنی خارجہ، علاقائی اور عالمی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی اور پارلیمنٹ کے امور میں خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کو پابندیوں کی پرواہ نہیں اور وہ اپنی خارجہ، علاقائی اور عالمی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے،اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی اور پارلیمنٹ کے امور میں خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ حشمت الله فلاحت پیشه نے کہا ہے کہ تسلط پسند طاقتوں اور امریکہ کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ ایران کے اچھے تعلقات ہیں،حشمت الله فلاحت پیشه نے ایران کے خلاف مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس ( FATF ) کے سربراہ کو پابندیوں پر عمل در آمد کرانے کا ٹاسک دیے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام اس کوشش میں ہیں کہ امریکی پابندیوں کو عالمی سطح کی پابندیوں کے طور پر پیش کریں اور اس کیلئے وہ ہر فورم کو استعمال کررہے ہیں،ایران کی قومی سلامتی اور پارلیمنٹ کے امور میں خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران ( FATF ) کے ساتھ  تہران کے مفادات کے دائرے میں تعاون کرے گا۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11