Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194608
Published : 23/7/2018 13:29

بن سلمان،السیسی،محمدبن زائد صیہونی کارندے ہیں:ترکی کا سرکاری اخبار

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، مصری صدر جمہوریہ محمد السیسی اور ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زائد نے فلسطین کی نسبت اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

ولایت پورٹل:ترکی کے سرکاری اخبار ’’اسٹارر ڈیلی‘‘ نے سعودی ولیہعد محمد بن سلمان، مصری صدر جمہوریہ محمد السیسی اور ابوظبی کے ولیعہد محمد بن زائد کی جانب سے کی جانے والی اسرائیل کی کھلے عام حمایت پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  لکھا ہے کہ انہوں نے فلسطین کی نسبت اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں،خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اس اخبار نے ترکی کی جانب سے کی گئی اس قانون کی شدید مخالفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ اردن اور عرب یونین کا اس منصوبے کے خلاف رد عمل بہت ہی کمزور تھا،خیال رہے کہ صہیونی پارلیمنٹ نے گزشتہ جمعرات کو ’’یہودی ریاست‘‘ کے عنوان سے ایک ایسا نسل پرستانہ اور جارحانہ قانون منظور کیا ہے جس کے مطابق سرزمین فلسطین ایک یہودی ملک ہو گا اور کوئی بھی فلسطینی عرب اس میں حق سکونت نہیں رکھے گا۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13