Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194619
Published : 24/7/2018 4:44

پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمارے منصوبے تیار ہیں:ایرانی نائب وزیر خارجہ

ایران نے تیل برآمد نہ کرپانے کی صورت میں بھی اپنے منصوبے تیار کر رکھے ہیں۔

ولایت پورٹل:ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پیر کے روز العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہ ایران کی کوشش ہے کہ وہ اس مرحلے پر نہ پہنچے کہ تیل کے بائیکاٹ کے مقابلے میں کوئی عملی اقدام انجام دے کہا کہ عالمی برادری، امریکہ کے اتحادی ممالک خاص طور سے یورپی ممالک، روس، چین اور ہندوستان بھی نہیں چاہتے کہ بائیکاٹ کے مقابلے میں ایران کی جانب سے کوئی عملی اقدام عمل میں آئے اسی لئے یہ تمام ممالک، ایران سے مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ ایران کے مطالبات پورے کئے جا سکیں۔نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں مغرب کے مجوزہ پیکیج کے بارے میں کہا کہ اس پیکج میں تیل، گیس، بیمہ، بینکنگ امور اور وہ تمام مطالبات شامل ہیں جو ایٹمی معاہدے کے دائرے میں ایران کی جانب سے کئے گئے ہیں اور تہران اس بات کا منتظر ہے کہ ان وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے عملی طریقے پیش کئے جائیں اور اس سلسلے میں مذاکرات کا عمل بھی جاری ہے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21