Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194622
Published : 24/7/2018 5:6

صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہر بیت اللحم میں آپریشن کے دوران ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

ولایت پورٹل:فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہر بیت اللحم میں آپریشن کے دوران ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے فلسطینی شہر بیت اللحم میں کارروائی کے دوران 15 سالہ نوجوان فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا جب کہ چھاپے کے دوران  11 افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے،وزارت صحت کے مطابق 15 سالہ طاہر مظہر بیت اللحم کے پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر تھا جسے اسرائیلی فوج نے سینے پر گولی مار کر شہید کیا۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21