Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194624
Published : 24/7/2018 6:21

نفرت کی انتہا؛اسکولوں کی بلڈنگ پر ’اسلامیہ‘ لفظ لکھے جانے پر اعتراض،بورڈ ہٹانے کا حکم

اتر پردیش میں نفرت کی سیاست اس قدر بڑھ رہی ہے کہ دہائیوں سے کچھ پرائمری اسکولوں کی بلڈنگ پر ’اسلامیہ‘ لفظ لکھے جانے پر اعتراض ہونے لگا ہے،بورڈ سے ’اسلامیہ‘ لفظ ہٹانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دیوریا ضلع کے ان پرائمری اسکولوں کے خلاف ناراضگی ظاہر کی ہے جہاں اسکول کے نام کے ساتھ ’اسلامیہ‘ لفظ کا استعمال کیا گیا ہے۔ ان کا اعتراض اس بات پر بھی ہے کہ ان اسکولوں میں ہفتہ وار تعطیل اتوار کی جگہ جمعہ کو ہوتی ہے۔ دیوریا ضلع کے تقریباً 6 پرائمری اسکولوں میں اس طرح کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ نے سخت لہجے میں کہا ہے کہ ’’اس طرح کی شرارت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ریاست میں اسکول کسی ذات یا مذہب کی شکل میں نہیں رہیں گے۔‘‘
قومی آواز




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16