Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194635
Published : 25/7/2018 7:38

فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت مبارک ہو

آج گیارہ ذی قعدہ دنیا بھر کے اہل تشیع کے آٹھویں امام حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کا یوم ولادت با سعادت ہے۔

ولایت پورٹل:فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران سراپا جشن وسرور ہے ،اس پرمسرت موقع پر ایران کے سبھی شہروں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اور لوگ جگہ جگہ مٹھائیاں اور شربت تقسیم کرکے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کررہے ہیں ، بہت سے زائرین سیکڑوں کلو میٹر دور سے پیدل چل کر اور اپنے ہاتھوں میں پھولوں کے گلدستے لے کر حرم  ثامن الحجج پہنچے ہیں اور یہ سلسلہ آج رات تک جاری رہے گا،امام رضا علیہ السلام کے حرم میں گذشتہ دس روز سے ہی عشرہ کرامت کی مناسبت سے محفلوں اور سیمیناروں کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران مقررین نے امام رضاعلیہ السلام اور ان کی خواہرگرامی حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کی بابرکت حیات طیبہ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی ،یکم ذی القعدہ جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت سے گیارہ ذی القعدہ حضرت امام رضاعلیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت تک کے ایام کو عشرہ کرامت کے طور پر منایا جارہا ہے ،مشہد مقدس اس وقت زائرین اور عاشقان اہل بیت عصمت و طہارت سے چھلک رہا ہے اور ہر طرف جشن کا سماں ہے حرم مطہر کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے -
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16