Tuesday - 2018 Nov 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194636
Published : 25/7/2018 7:43

امریکہ کا ایران کے خلاف بے بنیاد دعووں کا اعادہ

اقوام متحدہ میں مستقل امریکی مندوب نکی ہیلی نے ایک بار پھر ایران کے خلاف واشنگٹن کے فرسودہ اور بے بنیاد دعووں کا اعادہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:سی بی ایس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نکی ہیلی نے جامع ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا دفاع کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ واشنگٹن اس معاہدے کے بارے میں تہران کے ساتھ نئے سرے سے مذاکرات کے لئے تیار ہے،انہوں نے ایران کے خلاف ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں کا اعادہ کرتے ہوئے تہران سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی مفادات کے خطرات پیدا کرنے کے بجائے نئے جوہری معاہدے کے لیے مذاکرات کرے، امریکی مندوب نے دعوی کیا کہ اگر ایران دھمکیوں کا سلسلہ بند کر دے تو امریکہ اس کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، نکی ہیلی نے یہ دعوی ایسے وقت میں کیا ہے جب امریکہ نے جامع ایٹمی معاہدے سے غیر قانونی طور پر علیحدگی اختیار کرنے بعد کئی بار ایران کو شدید ترین پابندیوں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 13