Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194638
Published : 25/7/2018 7:55

یونان میں خوفناک آتش زدگی؛50افراد ہلاک

یونان کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی سے 50افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق یونان کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی سے 50افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے،اطلاعات کے مطابق یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے نواحی علاقے میں واقع جنگلات میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ پھیلتے پھیلتے جنگل سے باہر رہائشی علاقے تک پہنچ گئی، اس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ متعدد لوگوں کو جان بچانے کا موقع ہی نہ مل سکا اور وہ اپنے گھروں میں ہی زندہ جل گئے جب کہ بہت سی ہلاکتیں دم گھٹنے سے بھی ہوئی ہیں،اب تک آتشزدگی سے 50افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے جب کہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے،شہر کے اسپتال لاشوں اور زخمیوں سے بھر گئے ہیں،صرف ایک علاقے رافینا سے 26لاشیں ملی ہیں۔ 100سے زائد گھر اور عمارتیں جل کر مکمل طور پر خاکستر ہو چکے ہیں،متاثرہ علاقوں سے 700 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا گیا ہے،  سیکڑوں فائر ٹینڈرز کے علاوہ طیارے اور ہیلی کاپٹرز بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16