Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194639
Published : 25/7/2018 8:4

فلسطین میں انسانی حقوق کی صورتحال تشویش ناک ہے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے غزہ اور اسرائیل کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی کے حوالے سے فلسطین میں انسانی حقوق کی صورتحال پرسخت تشویش کااظہارکیاہے۔

ولایت پورٹل:انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر زیدرعدالحسین نے جنیوا سے ویڈیو کے ذریعے فلسطینی عوام کے ناگزیرحقوق پرعملدرآمد کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دیتے دی،زیدرعد نے غزہ میں حالیہ مظاہروں کے بنیادی اسباب سے نمٹنے کی ضرورت پر زوردیا،دریں اثناء تنظیم آزادی فلسطین نے کہاہے کہ حال ہی میں منظور ہونیوالا اسرائیلی قومی ریاست کاقانون مشرق وسطیٰ کے امن عمل کے منافی ہے،رملہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تنظیم کے سیکرٹری جنرل صائب اراکات نے کہاکہ اس قانون کامقصد  ریاستی حل کونقصان پہنچاناہے۔

تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13