Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194643
Published : 25/7/2018 8:39

عمران خان بنیں گے پاکستان کے وزیر اعظم:عالمی میڈیا کی پیشگوئی

پاکستان میں آج ہونے والے انتخابات پر بین الاقوامی میڈیا کی نظریں جمی ہوئی ہیں اور اس حوالے سے برطانوی،امریکی اورہندوستانی اخبارات نے عمران خان کے وزیراعظم بننے کی پیشگوئی کردی۔

ولایت پورٹل:پاکستانی عوام آج آئندہ 5 سال کے لیے اپنے نئے حکمرانوں کا انتخاب کریں گے اس اہم موقع پر دنیا بھر کے میڈیا کی نظریں بھی 25جولائی کو ہونے والے انتخابات پر جمی ہوئی ہیں،امریکی اخبار ہفنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر نواز شریف کے جیل جانے سے عمران خان پاکستان کے نئے وزیر اعظم بن سکتے ہیں،اسی طرح برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے بھی عمران خان کی پاکستان کے اگلے وزیراعظم بننے کی پیشگوئی کردی ہے،گلف نیوز کا کہنا ہے کہ عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو انتخابات میں سیاسی طاقت کی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں جب کہ ہندوستانی میڈیا کے مطابق حالیہ سروے رپورٹوں میں عمران خان نے نواز شریف کو عوامی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق دہشت گردی اور شریف خاندان کے خلاف کرپشن کیس کے باوجود پاکستان میں پھر انتخابات ہونے جارہے ہیں اور عمران خان ایک نیا پاکستان بنانے کے خواہش مند ہیں۔
سحر






آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20