Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194653
Published : 26/7/2018 8:50

پاکستان میں تحریک انصاف کی واضح برتری پر جشن کا سماں

پاکستان کے 11ویں عام انتخابات عوام کی بھرپور اُمنگوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے تاہم حتمی سرکاری نتائج 14گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی جاری نہیں ہوسکے ہیں۔

ولایت پورٹل:قومی اسمبلی کے حلقوں کے تقریباً 47 فیصد پولنگ اسٹیشنز سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے،اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 270 نشستوں میں سے تحریک انصاف نے 114مسلم لیگ (ن) نے 64 جبکہ پیپلز پارٹی نے 43 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے،ابتدائی غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ملکی تاریخ میں پہلی بار وفاق میں حکومت بناسکتی ہے جبکہ خیبر پختونخوا اور ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بھی وہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے،حالیہ انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا اعلان ہوتے ہی پاکستان بھر میں پی ٹی آئی کارکنان نے جشن منانا شروع کر دیا،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، آتش بازی کی گئی،اسلام آباد میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، اسلام آباد کے حلقہ این اے 53پر عمران خان کی برتری پر کارکنو ں نے مٹھائی تقسیم کی اور جشن منایا،اس موقع پر خواتین کارکنان بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں اپنے لیڈر کی برتری دیکھ کر خوب نعرے بازی کی،لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان نے ریلیاں نکالیں، مختلف مقامات پر آتش بازی بھی کی گئی اور اپنے لیڈر عمران خان کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے،دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کے نتائج کو یکسر مسترد کردیا،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مفاد کی خاطر ہم نے اس سے قبل مختلف معاملات پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، لیکن اب مزید برداشت نہیں کریں گے،الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابی نتائج پر مختلف سیاسی جماعتوں کے اعتراضات کے بعد وضاحت کی کہ شکایات پر تحقیقات کی جائے گی۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18