Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194657
Published : 26/7/2018 9:17

امریکی صدر کا ایک اور جنسی اسکینڈل منظرعام پر

ٹرمپ نے پورن اداکارہ کو زبان بند رکھنے کے عوض ڈیڑھ لاکھ ڈالر دیئے تھے۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر ٹرمپ کے ایک سابق وکیل نے ایک ایسی صوتی فائل پیش کی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرمپ ایک پورن اداکارہ کو پیسے دے کر اسے اپنے جسمانی تعلقات کی خبر منظرعام پر نہ لانے کو کہہ رہے ہیں،فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے ایک سابق وکیل مائیکل کوہن کے اس اقدام کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کے لئے صورت حال اور زیادہ دشوار ہو گئی ہے،اس سے قبل اس صوتی فائل کو سی این این نے نشر کیا تھا جس کے بعد ٹرمپ نے مائیکل کوہن کے ذریعے اس پورن اداکارہ کو خاموش کرانے کی کوشش کی تھی۔ٹرمپ کا یہ جنسی اسکینڈل دو ہزار سولہ اور امریکہ کے صدارتی انتخابات سے صرف ایک ماہ قبل کا ہے،اس سے قبل بھی ایسی خبریں سامنے آتی رہی ہیں کہ ٹرمپ نے اس پورن اداکارہ کو زبان بند رکھنے کے عوض ڈیڑھ لاکھ ڈالر دیئے تھے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21