Tuesday - 2018 Nov 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194659
Published : 26/7/2018 9:32

چودھراہٹ اور دھونس دھمکی کا زمانہ ختم ہوگیا؛امریکہ کو ایران کا انتباہ

امریکہ کو یہ بات جان لینا چاہئے کہ آج تسلط پسندی، دھونس و دھمکی اور خودسری کا دور نہیں ہے۔

ولایت پورٹل:ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی حکام کے بیانات پر جن میں ایک طرف دھونس و دھمکی اور دوسری طرف مذاکرات کی باتیں ہیں، ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو یہ بات جان لینا چاہئے کہ موجودہ دور تسلط پسندی، دھونس و دھمکی اور خودسری کا دور نہیں ہے،اقوام متحدہ میں مستقل امریکی مندوب نکی ہیلی نے سی بی این ٹی وی سے گفتگو میں ایران پر اس بات کا الزام عائد کرنے کے بعد کہ اس نے اپنے آئندہ اقدام سے ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے والے ملکوں کو ڈرایا ہے، ایران کے ساتھ نئے ایٹمی معاہدے پر مذاکرات کے لئے اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کیا ہے،ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بدھ کے روز اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ مذاکرات کے لئے امریکی حکام کے قول و فعل پر ہرگز کوئی اعتماد نہیں کیا جا سکتا، انھیں مشورہ دیا کہ وہ دھونس و دھمکی کے ساتھ توسیع پسندی اور خود سرانہ رویہ اختیار کر کے ایران کے ساتھ مذاکرات کا خیال ہمیشہ کے لئے اپنے دل و دماغ سے نکال دیں اور دوبارہ شکست خوردہ تجربہ کرنے کی کوشش نہ کریں،وزارت خارجہ ک ترجمان نے کہا کہ ایران کی مہذب ، شجاع اور تاریخ ساز قوم نے اپنی قابل فخر تاریخ میں اپنی تہذیب و ثقافت اور عقل و منطق کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیشہ دھمکی کا جواب دھمکی اور عزت و احترام کا جواب عزت و احترام سے دیا ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 13